لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ مودی کا جنگی جنون خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے۔ مودی بھارت کے گوربرا چوف ثابت ہوں گے۔ پنجاب حکومت نابینا افراد کے مطالبات منظور کرے۔ ملک میں 23لاکھ افراد جبری مشقت کا شکار ہیں۔ حکومت جبری مشقت کے خاتمہ کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ مودی کا پاکستان توڑنے کی سازش کا اعتراف بھارتی حکمرانوں کے مذموم عزائم کا آئینہ دار ہے۔سنی اتحاد کونسل 16جون کو یوم شہدائے ماڈل ٹائون منائے گی۔ بے روزگاری ختم کئے بغیر انتہا پسندی ختم نہیں کی جاسکتی۔ میانمار کے مسلمانوں کی حالت زار پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی شرمناک ہے۔