لاہور (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ہائر ایجو کیشن بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے ہائر ایجوکیشن کی ترقی و ترویج کے لئے انقلابی واصلاحی پروگرام شروع کیے ہیں تاکہ ہو نہار طلباو طالبات اپنے بہتر مستقبل کا تعین کر سکیں حال ہی میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملک بھر سے پو زیشن ہولڈر طلباو طالبات کو یورپ کی معروف درسگاہوں کے مطالعاتی دورے پر روانہ کیا گیا ہے پورے پاکستان میں سے طلبا وطالبات کا انتخاب ان کی اعلیٰ صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور اس طرح پنجاب حکومت کا یہ مثبت اقدام ان میں عزت نفس کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی کا جذبہ بھی پیدا کرے گا ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر نے اپنے ایک محکمانہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پو زیشن ہو لڈرز کو یوکے ، سویڈن اور جرمنی کے تعلیمی اداروں کے دورے پر روانہ کرنے کا بنیادی مقصد ان کی کیپسٹی بلڈنگ کرنا ہے۔