بھارتی فوج نے 2710 کنال وقف اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے: کٹھ پتلی انتظامیہ

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ علاقے میں 2ہزار7سو 10کنال کے قریب وقف اراضی پرقبضہ جمارکھا ہے۔ کشمیر میڈیاسرو س کے مطابق حج اور اوقاف کے کٹھ پتلی وزیر فاروق احمد اندرابی نے ایک سوال کے جواب میں نام نہاد اسمبلی کو بتایا کہ بھارتی فورسز کے زیر قبضہ اس وسیع اراضی کے علاوہ مختلف سرکاری محکموں نے 8سو 96کنال جبکہ عام لوگوں نے 2 ہزار 3سو 90کنال وقف اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن