امریکہ کو پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ اپنانا ہو گا: سراج الحق

اسلام آباد (اے پی پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کا نیوکلیئر سپلائر گروپ میں شامل ہونا پاکستان کیلئے قابل قبول نہیں۔ امریکہ کو دوہرا معیار ترک کرکے پاکستان اور بھارت کے ساتھ یکساں رویہ اپنانا ہوگا۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت بڑی معاشی منڈی ہے جس کی وجہ سے امریکہ اس کو اپنے مفاد میں دیکھ رہا ہے تاہم انہیں اپنی خارجہ پالیسی ازسرنو تشکیل کرنے کی ضرورت ہے۔ امریکہ نے ہمارے مفادات کا تحفظ کا کبھی لحاظ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس طرح لابنگ کرنے کی ضرورت ہے جس طرح بھارت نیوکلیئر سپلائر گروپ کی نمائندگی کے لئے کررہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...