حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) تالاب میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جھاریانوالہ کا رہائشی حافظ قرآن کاشف خضر رائے چند میں تروایح پڑھانے کے لئے گیا ہوا تھا ، گرمی کے باعث کاشف اپنے دوست اویس کے ہمراہ قریبی فش فارم کے تالاب میں نہا رہا تھا اچانک گہرے پانی میں جانے سے دونوں ڈوب گئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر دونوں نوجوانوں کی لاشیں نکال لیں،حافظ کاشف کی میت جب اسکے گھر جھاریانوالہ پہنچی تو کہرام برپا ہوگیا، متوفی کے عزیز رشتہ دار دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔تالاب میں ڈوبنے والے دوسرے نوجوان کی لاش بھی اسکے گھر سید والا پہنچا دی گئی۔