کھڈیاں خاص کے رمضان بازار میں اچانک آگ لگ گئی، ٹینٹ جل کر راکھ

قصور (نمائندہ نوائے وقت)کھڈیاں خاص رمضان بازار میں اچانک آگ لگ گئی، شاپنگ کے لئے آئے شہریوں نے بھاگ کر جان بچائی، ٹینٹ آگ لگنے سے جل کر راکھ ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کھڈیاں رمضان بازار میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وہاں لگائے گئے ٹینٹوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے سے شاپنگ کے لئے آنے والے شہریوں کی دوڑیںلگ گئیں اور انہوں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں، اطلاع ملنے پر امدادی عملہ اور فائر بریگیڈ فوری طورپر موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا گیا، اورکسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، شہریوں نے ناقص انتظامات پر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن