کابل (اے پی پی،آن لائن) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈرسمیت 6کارکن ہلاک ہوگئے، غزنی میں ڈرون حملہ میں 7عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا گزشتہ روز ننگرہار کے ضلع کوٹ میں سکیورٹی فورسز کی ایک کارروائی میں داعش کے اہم کمانڈرسمیت 6کارکن ہلاک ہوگئے۔ضلع پکتیکا میں ڈرون حملہ میں حقانی نیٹ ورک کے اہم کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیاہے۔صوبائی حکومت کے مطابق سراج الدین خادمی شدت پسندوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہا تھاانہیں سروازی ضلع میں ایک کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔صوبہ غزنی میں ڈرون حملہ میں 7عسکریت پسندوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے ۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونیوالے ایک بیان میں کہا گیا ضلع گیرو میں جاسوس طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 7عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔کارروائی میں متعدد موٹرسائیکلیں تباہ ہوگئیں۔ پولیس کمانڈر اسد اللہ شیرزاد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ڈرون حملے کے وقت سراج الدین خادمی کے ہمراہ ایک اور شخص بھی تھا، جس کی شناخت کے حوالے سے ابھی کوئی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔تاہم حقانی نیٹ ورک نے ڈرون حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔