ابو ظہبی (اے پی پی) شارجہ کے علاقے الغافی میں آگ لگنے سے ایک خاتون اپنی 2بیٹیوں سمیت جھلس کر جاں بحق ہو گئی۔شارجہ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات11:33پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی،پولیس اور سول ڈیفنس کا عملہ فوراًجائے وقوعہ پر پہنچا اور آگ بجھانے کا عمل شروع ہو گیا۔تھوڑی دیر بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اس دوران گھر میں موجود ایک خاتون اور اسکی دونوں بیٹیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں،تا ہم آگ لگنے کی وجوہات کے بارے مزید تفتیش جاری ہے۔