مانچسٹر (نمائندہ خصوصی) برطانوی ملکہ الزبتھ کی 90 ویں سالہ سالگرہ یار کشائر کے مسلمان بریڈ آج فورڈ میں منائیں گے۔ امجد بشیر‘ بیرسٹر عمران حسین ناز شاہ، فلپ ڈیوس لیتھلے ملکہ کے نمائندے کرس ہوپکٹز پڈسی کے ممبر پارلیمنٹ اور اسلامو فوبپا پار لیمنٹری گروپ کے چیئرمین سٹیورٹ اینڈریونے کمیونٹی رہنماؤںاور خواتین تنظیموں کے ہمراہ علاقے میں بسنے والے تمام عوام سے شرکت کی اپیل کی۔ سالگرہ کے انتظامات کو آخری شکل دیے۔ مقامی ریسٹورنٹ میں کمیونٹی رہنماؤں کا ایک مشاورتی اجلاس جموں و کشمیر تحریک خود اردیت یورپ کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کی صدارت میں ہوا جس میں پارکشائر سے یورپی ممبر پارلیمنٹ امجد بشیر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر سردار عبدالرحمن خان ،حاجی مصدق حسین ، عبیحہ خان ، ڈاکٹر طارق ، ڈاکٹر تسنیم طارق ، سابق پارلیمانی امید وار ہیری بوٹا ، صدر آصف نسیم راٹھور ، چودھری کرامت ، الحاج شفیق چوہان ، محمود خان ، چودھری غضنفر حسین اور دیگر رہنماؤں نے تجاویز دیں ۔ امجد بشیر ایم ای پی نے کہا کہ ہم برطانیہ کے شہری ہیں اور ملکہ برطانیہ اس ملک کے وقار اور عزت کی نشانی ہیں۔