مالیگائوں بم دھماکے کیس : مرکزی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پروہت کی درخواست ضمانت مسترد

Jun 10, 2016

ممبئی (آئی این پی) ممبئی ہائی کورٹ نے مسلم آبادی والے شہر مالیگاں میں 2008ء کے بم دھماکوں کے مرکزی ملزم لیفٹیننٹ کرنل پرساد پروہت کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ممبئی ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے حکم دیا ہے کہ وہ نچلی عدالت سے رجوع کریں۔ اس معاملے میں جمعیت علماء مہاراشٹر ( ارشد مدنی) نے بم دھماکوں کے متاثرین میں سے ایک نثار احمد سید بلال کی جانب سے بطور مداخلت کار حصہ لیا تھا۔ جسٹس نریش پاٹل نے کرنل پروہت کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے نچلی عدالت یعنی خصوصی عدالت کو حکم دیا کہ وہ کرنل کی جانب سے داخل کردہ تازہ ضمانت عرضداشت پر فیصلہ چھ ہفتوں کے اندر صادر کرے۔
مسترد

مزیدخبریں