مسجد نبوی میں قرآن پاک کی تلاوت کا 12زبانوں میں ترجمہ

ریاض (آن لائن) رمضان المبارک کے مقدس ایام آتے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری دینے والے عاشقان رسول کی تعداد بھی غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ہرطرف ماہ صیام کی ایمانی رونقیں جلوہ فگن ہوتی ہیں۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اس بار بھی مسجد کی انتظامیہ نے زائرین کی سہولت کے لیے اردو زبان سمیت 12 زبانوں میں قرآن پاک کے تراجم کا اہتمام کیا ہے دیگر زبانوں میں فرانسیسی، انڈونیشین، ترکی، چینی، صومالی، ملیباری، تھائی، ہسپانوی، بوسنیائی، البانوی اور ھوسا زبانوں میں بھی قرآن کریم کے تراجم موجود ہیں جن سے زائرین بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔
مسجد نبوی

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...