لندن (سپورٹس ڈیسک) سوئٹزر لینڈ کے ٹینس سٹار راجر فیڈرر نے روسی سٹار ماریہ شراپووا پر ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے دو سالہ پابندی کی حمایت کردی ۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے زیر و ٹالرینس پالیس اپنانی چاہئے۔مجھے تفصیلات میں جانے کی ضرورت نہیں ‘کسی کے ساتھ کوئی فرق نہیںرکھنا چاہئے۔سب کے اپنے جسم کا علم ہونا چاہئے کہ اندر کیا دوڑ رہا ہے ‘ ممنوعہ ادویات کے استعمال کرکے بے ایمانی نہیں کرنی چاہئے ۔سزا کیخلاف اپیل کرنا ہر کسی کا حق ہے ۔ایسے کھلاڑی جن کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آئے ان سے اعزاز ات چھین کر تاحیات پابندی لگادینی چاہئے۔برطانیہ کے سابق کپتان جیوڈی مرے نے کہا کہ ماریہ شراپووا کو سزا دے کر باقی کھلاڑیوں کو سخت پیغام دیا گیا ہے۔ممنوعہ ادویات استعمال کرنیوالوں کیلئے کھیل میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔
راجر فیڈرر‘جیوڈی مرے نے ماریہ شراپووا پر پابندی کی حمایت کردی
Jun 10, 2016