بھارتی کرکٹ بورڈ نے-17 2016 کیلئے 6 نئے ٹیسٹ وینیوز کا اعلان کردیا

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ نے-17 2016 سیزن کیلئے 6 نئے ٹیسٹ وینیوز کا اعلان کردیا۔ وینیوز میں راجکوٹ، ویشاکاپٹنم، پونے، دھرم شالہ، رانچی اور اندور شامل ہیں جبکہ یہ نیوزی لینڈ، انگلینڈ، آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز کی میزبانی کریں گے۔بھارت-17 2016میں 13 ٹیسٹ ، آٹھ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کرے گا۔اس میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ بھی شامل ہے۔یہ پہلا موقع ہوگا جب بھارت بنگلہ دیش کو ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اس کی میزبانی کرے گا۔اس کے علاوہ بھارت کو نیوزی لینڈ کی میزبانی بھی کرنی ہے جو کہ تین ٹیسٹ، پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے بھارت آئے گا جبکہ انگلینڈ کے خلاف بھارت پانچ ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔آئندہ سال فروری‘مارچ میں آسٹریلوی ٹیم بھی چار ٹیسٹ میچ کھیلنے بھارت آئے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...