لاہور (نمائندہ سپورٹس+ سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی کا کرکٹر حمزہ علی انگلینڈ میں جان کی بازی ہار گیا ، موت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔برطانیہ میں ہمشائر کی طرف سے ڈیبیو کے اگلے روز حمزہ علی فٹنس کیلئے سوئمنگ کرنے گیا اور ڈوب گیا۔ حمزہ علی راولپنڈی ریمز کی طرف سے پاکستانی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ بھی کھیل چکے ہیں۔ باجوہ کرکٹ اکیڈمی کے کوچ آصف باجوہ اور کھلاڑیوں نے ان کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ وہ گزشتہ روز تیراکی کیلئے دریا پر گئے تھے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ان کی عمر بیس سال تھی ۔ہمپشائر کے ہیڈ آف پلیئرزڈویلپمنٹ چارلی فری سٹون نے کہا حمزہ بہت اچھے کھلاڑی تھے ‘جب سے ٹیم جوائن کی تھی اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ رہے تھے ۔ ہم تمام مینجمنٹ اور وہ سب کھلاڑی جو اس کے ساتھ کھیلتے رہے حمزہ کی فیملی اور دوستوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔