سپریم کورٹ نے نجی حج ٹورآپریٹرزکوکوٹے کی الاٹمنٹ سے متعلق درخواستوں پرفیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے نجی حج ٹورآپریٹرزکوکوٹے کی الاٹمنٹ سے متعلق توہین عدالت درخواستوں پرفیصلہ جاری کردیا،فیصلہ جسٹس گلزاراحمد نے تحریر کیا،تمام فریقوں نے اتفاق کیا کہ نجی حج ٹورآپریٹرزکودوہزارتیرہ کے دوسانی کیس کے فیصلے کے مطابق کوٹہ دیا جانا چاہیے.عدالت نے کہا ہے کہ تمام فریق متفق ہیں کہ دوسانی کیس کے فیصلے کے مطابق نجی حج ٹورآپریٹرزکوبلا امتیازکوٹہ دیا جانا چاہیے،وزارت مذہبی امورکے مطابق سرکاری کوٹہ ساٹھ فیصد جبکہ نجی ٹورآپریٹرزکا کوٹہ چالیس فیصد مختص کیا گیا ہے،عدالتی فیصلے کے مطابق وزارت مذہبی امورنجی ٹورآپریٹرزکوچالیس فیصد کوٹہ دوسانی کیس کے فیصلے کی روشنی میں الاٹ کرے،جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے چھ جون کومختصرفیصلہ سنایا تھا۔

ای پیپر دی نیشن