اپنے ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ انتہائی چونکا دینے والی بات ہے کہ حسین نواز کی تصویر کو شہباز شریف سپریم کورٹ کی جانب سے شریف خاندان پر حملہ تصور کرتے ہیں، جو لوگ بچے کو بٹھانےکی بات کرتے ہیں وہ یاد کریں جب منتخب وزیراعظم کو جیل کے باہر اینٹوں پربیٹھنے پر مبجور کیا گیا تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا لیکن ہم نے کبھی سپریم کورٹ پر الزام نہیں لگایا، وزیراعلیٰ پنجاب کے عدلیہ سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، کہتے ہیں عدلیہ مخالف بیان غیر ذمہ دارانہ توہین آمیز اور ناقابل قبول ہے، شہباز شریف ناصرف معافی مانگیں بلکہ اپنے اس اشتعال انگیز بیان کو واپس لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سب کے احتساب پر یقین رکھتی ہے اور وہ اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ قانونی تحقیقات اور عدالتی طریقہ کار پر احتساب سے بچنے کے لئے الزامات لگائے جائیں۔
عدلیہ مخالف بیان غیر ذمہ دارانہ ،توہین آمیز اور ناقابل قبول ہے، شہباز شریف ناصرف معافی مانگیں بلکہ اپنے اس اشتعال انگیز بیان کو واپس لیں:آصف زرداری
Jun 10, 2017 | 00:53