اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ان دو چینی باشندوں کو ہلاک کئے جانے کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہی ہے جنہیں چند روز قبل بلوچستان سے اغوا کیا تھا۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام چینی باشندے ہمارے معزز مہمان اور بھائی ہیں جن کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔ دو چینی باشندوں کے اغوا کے معاملہ میں ہم حکومت چین کے ساتھ مسلسل رابطہ میں ہیں۔ پاکستان سے ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کا عزم کر رکھا ہے۔