قومی اسمبلی‘ کارروائی کی موبائل فون فوٹیج‘ ویڈیو ریکارڈنگ پر پابندی عائد

Jun 10, 2017

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) میڈیا پر قومی اسمبلی کی کارروائی کی موبائل فوٹیج بنانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی کارروائی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ ممنوع ہے۔ قواعد و ضوابط کے تحت کمیٹیوں اور چیمبرز کی فوٹیج بنانا بھی ممنوع ہے۔ ایوان کی کارروائی کے دوران ارکان کو بھی موبائل استعمال سے روکدیا گیا ہے ۔ صحافی اور میڈیا ہائوسز قواعد و ضوابط پر اس کی روح کے مطابق عمل کریں۔ آئندہ خلاف ورزی پر قومی اسمبلی میں داخلہ پاس منسوخ کیا جاسکتا ہے۔ قائمہ کمیٹیوں کی موبائل فوٹیج بنانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

مزیدخبریں