یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں اضافہ‘ کمپنیز نے اوگرا کو درخوست بھجوا دی

اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) سوئی گیس کمپنیز نے قیمتوں میں اضافے کیلئے اوگرا کو درخواستیں بھیج دیں اوگرا کے مطابق گیس کمپنیز کی طرف سے قیمتوں میں اضافہ آئندہ مالی سال کیلئے مانگا گیا ہے۔ سوئی ناردرن کی 96 روپے 38 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست دی ہے۔ سوئی ناردرن کی جانب سے اضافہ یکم جولائی سے مانگا گیا ہے۔ سوئی سدرن کی اوسطاً 114 روپے 57 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی ہے۔ اوگرا نے درخواستوں کی سماعت سے قبل سٹیک ہولڈرز سے تجاویز طلب کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن