مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر کیا کہیں گے؟ پاکستانی صحافیوں کے سوالات، مودی بھاگنے پر مجبور

Jun 10, 2017

آستانہ(صباح نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا پاکستانی صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آپ کیا کہیں گے؟ صحافیوں کا سوال، مودی کان لپیٹ کر رفوچکر ہو گئے۔ پاکستانی صحافیوں کے سوالات نے مودی جی کو نہ صرف لاجواب کردیا بلکہ میدان چھوڑ کر بھاگنے پر بھی مجبور کردیا۔ صحافیوں نے بھارتی وزیراعظم سے پوچھا پاکستان اور بھارت میں مسائل کا حل کیا ہے، کیا آپ کے ہوتے ہوئے پاکستان اور بھارت میں امن ہو جائے گا؟ سر کشمیر کا مسئلہ آپ کے ہوتے ہوئے حل ہو جائے گا؟ پاکستان اور بھارت کے تعلقات سے متعلق آپ کا کیا لائحہ عمل ہے؟ مگر مودی جی کسی سوال کا جواب دیئے بغیر تیزی سے لابی سے نکل گئے۔

مزیدخبریں