خطے کا امن افغانستان سے وابستہ، تنازعہ کا سیاسی حل ناگزیر ہے: مشیر قومی سلامتی

Jun 10, 2017

اسلام آباد (ایجنسیاں) قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ افغان تنازعہ کے سیاسی حل کی ضرورت ہے ۔وہ جمعہ کو آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن اور کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری کیلڈر ووڈ سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران خطے کی سلامتی کی صورتحال بالخصوص کابل میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات زیر غور آئے۔ قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ پورے خطے کا امن افغانستان میں امن سے وابستہ ہے۔ دریں اثنا قومی سلامتی کے مشیر ناصر جنجوعہ سے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے کنٹری ڈائریکٹر اندریکا رتاوتے نے ملاقات کی ہے جس میں افغان مہاجرین کی مکمل واپسی کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت اور محفوط واپسی کی پالیسی پر گامزن ہے۔
ناصر جنجوعہ

مزیدخبریں