مظفرآباد (اے این این) صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے قانون سازاسمبلی آزاد جموں و کشمیر کا بجٹ اجلاس 15 جون2017ء بروزجُمعرات 11:00 بجے دن لاجنگ ہال اسمبلی ہاسٹل مظفرآباد میں طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر کریں گے۔ وزیر خزانہ حکومت آزاد کشمیر ڈاکٹر نجیب نقی اجلاس میں نظر ثانی میزانیہ سال 2016-17 و تخمینہ میزانیہ سال 2017-18 ترقیاتی و غیر ترقیاتی پیش کریں گے۔