لندن میں سینکڑوں پاکستانیوں کے فلیٹس، احتساب صرف شریف فیملی کا ہو رہا ہے: امیر مقام

پشاور (آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبر پی کے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ وزیراعظم کی بیٹی پراپنے باپ کیساتھ رہنے پراعتراض کرنیوالے عمران خان نے کس منہ سے خیبرپختونخواکے وسائل پرکے پی ہائوس نتھیاگلی کواپنامستقل مسکن بنالیا ہے،، سرکاری ریسٹ ہائوسزعوام کیلئے کھولنے کے نام نہاد دعویداروںنے اپنی قول وفعل کی دھجیاںاڑادی ہیں اورسرکاری ریسٹ ہاوسزعوام کیلئے مقفل کردیئے گئے ہیں، ٹیکس فری بجٹ پیش کرنے والوںنے عوام پرٹیکس کے تاریخی بم گرادیئے ہیں،ٹیکس میں درزیوں،پکوڑے بھیجنے والوںاور میڈیکل سٹورز کوبھی معاف نہیںکیاگیاجس کا بلاواسطہ اثرات اورمضمرات عوام پرپڑتے ہے، یہ بجٹ ٹیکس فری نہیںبلکہ ٹیکس ٹری بجٹ تھا۔ وہ واپڈا ہائوس پشاورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ امیرمقام نے کہاکہ کشکول تھوڑنے کے نام نہاددعویدار 126ارب روپے کے صوبائی ترقیاتی پروگرام میں82 ارب روپے بیرونی امداداورقرضے لیںگے جبکہ پرگرام کے تحت مختلف منصوبوںپرعملدرآمدکیلئے10ارب روپے مقامی قرضہ لیںگے، عمران خان کوچاہئے کہ جتنی چادرہواتنے پیر پھیلائیں۔ امیرمقام نے ایک سوال کے جواب میںکہاکہ شریف فیملی نے ایک تاریخ رقم کردی اورحساب دینے کیلئے باقاعدہ پیش ہوتے رہے۔انہوںنے کہاکہ آف شور کمپنیاں دیگر سینکڑوں افراد کی بھی ہیں،لندن میںسینکڑوں پاکستانیوںکے فلیٹس اور بنگلے ہیں جبکہ آف شورکمپنی اورفلیٹس پرمحض شریف خاندان کااحتساب کیاجارہاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...