دہشت گرد حملوں سے ایرانی عوام کا عزم کمزور نہیں کر سکتے: خامنہ ای

تہران (اے پی پی) ایران کے رہنماآیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں سے ایرانی عوام اور حکام کا عزم کمزور نہیں کیا جاسکتا۔ ایران کے میڈیا کے مطابق تہران میں مختلف یونیورسٹیوں کے عہدیداروں، اساتذہ اور طلبا سے خطاب میں تہران کے دہشتگردانہ حملوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران پوری طاقت و توانائی کے ساتھ اپنی ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ 38 برسوں کے دوران اسلامی جمہوری نظام کے خلاف تمام تر منصوبوں، سازشوں، بغاوت کی کوششوں، پابندیوں، مخاصمانہ پروپیگنڈوں اور دہشت گردی کے واقعات کے باوجود ایرانی قوم استقامت و مزاحمت اور اسلامی انقلاب کی پیشرفت جاری رکھے ہوئے ہے۔ تہران کے دہشت گردانہ حملوں نے آج کی نسل پر یہ واضح کردیا کہ دہشت گردی اور دہشت گردانہ اقدام کیا ہوتے ہیں اور دہشت گرد عناصر کس طرح بے گناہ اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...