اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نجی حج ٹور آپریٹرز کو کوٹہ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز کو دوسانی کیس کے فیصلے کی روشنی میں 40 فیصد کوٹہ الاٹ کیا جائے، جسٹس گلزار احمد کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کے تمام فریقوں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ نجی ٹور آپریٹرز کو 2013ء کے دوسانی کیس کے فیصلے کے مطابق کوٹہ دیا جانا چاہیے اور اس فیصلے سے منحرف ہونے کی کوئی گنجائش نہیں، فیصلہ میں مزید کہا گیا ہے کہ دوسانی کیس کے فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز کو بلا امتیاز کوٹہ دیا جانا چاہیے، جبکہ وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری کوٹہ 60 فیصد اور نجی ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 40 فیصد مختص کیا گیا ہے۔
اسلام آباد:نجی ٹور آپریٹرز کو 40 فیصد حج کوٹہ الاٹ کیا جائے: سپریم کورٹ
Jun 10, 2017