لاہور (خصوصی رپورٹر) ملتان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات کے دوران جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے اقدامات پر وزیر اعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شہباز شریف جنوبی پنجاب کے محسن ہیں۔ آپ نے اپنے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خِوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے ہیں ان کی صوبے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام آپ سے دل و جان سے محبت کرتے ہیں اور آپ کی کارکردگی پورے پاکستان کیلئے ایک مثال بن چکی ہے۔
اظہار تشکر
”شہباز شریف محسن جنوبی پنجاب ہیں“ ملتان ڈویژن کے ارکان اسمبلی کا فنڈز کی فراہمی پر اظہار تشکر
Jun 10, 2017