نیو کیسل(مانیٹرنگ نےوز) برطانیہ کے شمال مشرقی شہر نیو کیسل میں ایک چاقو بردار شخص نے جاب سینٹر میں داخل ہو کر وہاں موجود ملازمین کو یرغمال بنالیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں'.خیال ظاہر کیا جارہا ہے چاقو لہراتے شخص نے مرکز میں کام کرنے والے کئی ملازمین کو یرغمال بنا رکھا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تجارتی مرکز کے نزدیک موجود طلبہ کی رہائشگاہ کو ممکنہ خدشے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا اور احتیاطا میٹرو اسٹیشن بھی بند کردیا گیا۔
خوف و ہراس
برطانیہ میں چاقو بردار شخص نے خوف و ہراس پھیلادیا
Jun 10, 2017