لاہور(خصوصی رپورٹر) امہات المومنینؓ اور بنات رسول کی پاکیزہ زندگیاں خواتین کیلئے مشعل راہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے جامع مسجد ابو ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاﺅن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بے راہ روی دین سے دوری کے باعث ہے۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ مائیں، بہنیں، بیٹیاں امہات المومنین اور بنات رسول کی پاکیزہ زندگیوں کا مطالعہ کریں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا امھات المومنینؓ اور بنات رسول سیدہ زینبؓ، رقیہؓ، ام کلثومؓ اور فاطمہ ؓ کی پاکیزہ زندگیوں اور اسلام کیلئے ان کی قابل فخر خدمات کو طالبات کے نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے۔