کارڈف (اے پی پی) نیوزی لینڈ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق ہم وطن بائولر رچرڈ ہیڈلی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ وکٹیں لینے والے چھٹے کیوی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ میں جاری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، ہیڈلی نے 158 وکٹیں لے رکھی تھیں، سائوتھی نے بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں تمیم اقبال اور صابر رحمان کو آئوٹ کر کے ہیڈلی کو زیادہ وکٹوں کی فہرست میں پیچھے چھوڑا۔ کیویز کی جانب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز ڈینئل ویٹوری کو حاصل ہے جنہوں نے 297 وکٹیں لے رکھی تھیں۔