لندن/ کارڈف (چودھری اشرف) آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم نے اپنے تیسرے لیگ میچ کی تیاری کے لیے نیو پورٹ گراونڈ کارڈف میں بھرپور پریکٹس کی۔ پریکٹس سیشن کے موقع پر ہیڈ کوچ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو گروپ کی شکل میں لیکچر دیتے دکھائی دیئے اور کھلاڑیوں کو میچ کی اہمیت کے بارے میں بتایا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں نے بھی اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کی طرچ پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ سابق کپتان محمد حفیظ یٹنگ پریکٹس کے دوران بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور سے ٹپس لیتے رہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیگ مرحلے کا آخری میچ 12 جون بروز پیر کو کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ڈھائی بجے شروع ہوگا۔