لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقار ذوالفقار علی عطرے نے اپنے گیتوں کی دھنیں چرانے والوں کےخلاف قانونی کاروائی کرنے کااعلان کردیا۔ انکا کہنا تھاکہ موسیقی سے وابستہ ادارہ دھنیں چراکر نغمات ریکارڈنگ کرنے کی تیاریوں میں ہے۔ میڈیاکے توسط سے وارننگ دے رہاہوںکہ میری اجازت کے بغیرکوئی گیت ریکارڈہواتومیںسنگراورکمپنی کے خلاف پانچ لاکھ رووپے حرجانے کادعویٰ کروں گا۔