وفاق نے نیٹ ہائیڈرل پاور کیلئے 72ارب روپے کی منظوری دے دی، امیر مقام

پشاور(بیورورپورٹ) وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ نیٹ ہائیڈرل پاور کیلئے 72ارب روپے دینے کی منظوری وفاق نے دے دی ہے جس میں 25 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا  کردیئے ہیں گزشتہ روز پیسکو ہائوس پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ نیٹ ہائیڈل کی قیمت 6 ارب سے بڑھا کر 18 ارب کردیئے گئے ہیں پی ٹی آئی کو صوبہ حوالہ کردیا تو اس کا کیا حشر کر دیا ہے پی ٹی آئی دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے بارے میں سوچیں یہ لوگ صرف سوشل میڈیا کے شیر ہیں،مشیر وزیر اعظم امیر مقام نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت بتائے کہ کہاں کہاں پر ڈیم تعمیر ہوئے ہیں بجلی حوالے کی باتیں کرنے والے بتائے کہ ہسپتالوں کا کیا حال ہے احتساب کا حال دیکھا جائے عمران خان نتھیا گلی میں کے پی ہائوس میں کیا کررہے ہیں دوسروں پر اعتراض کرنے والے خود صوبائی حکومت کے ریسٹ ہاوس میں قیام پذیر ہے عمران خان آخری بجٹ میں اپنے وعدوں کی پاسداری کر لیتے بجلی کا کنٹرول صوبے کے حوالے کرنے کے بیان پر امیر مقام کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں 350 ڈیمز کا وعدہ بھی کیا ہے عوام کو وہ ڈیمز بتائے جائے کہ کہاں پر قائم کئے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن