ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی پر حلفیہ بیان دینے کو تیار ہوں : ڈونلڈ ٹرمپ

Jun 10, 2017 | 13:28

ویب ڈیسک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کے سابق سربراہ جیمز کومی کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں وہ حلفیہ طور پر بتانے کے لیے 100فیصدرضامند ہیں۔وائٹ ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے جیمز کومی سے وفاداری کے عہد مانگنے یا وائٹ ہاﺅس کے ایک سابق اہلکار کے متعلق جانچ کو ختم کرنے والی بات کی تردید کی ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے جو باتیں کہیں ان میں سے بہت سی باتوں کی جیمز کومی نے تصدیق کی ہے اور کچھ باتیں جو انھوں نے کہیں ہیں وہ سچ نہیں۔جیمز کومی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے انھیں عہدے سے روس کے متعلق جاری جانچ کے سبب ہٹایا ہے۔سابق ایف بی آئی سربراہ کریملن کی جانب سے گذشتہ سال امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کو مسٹر ٹرمپ کے حق میں لانے کے مبینہ منصوبے کی جانچ کر رہے تھے کہ آیا مسٹر ٹرمپ یا ان کی انتخابی مہم کے سٹاف اس سازش میں شامل تو نہیں تھے۔

مزیدخبریں