پنجاب کابینہ نے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری، موٹر وہیکل ترمیمی آرڈنینس کی منظوری دیدی

Jun 10, 2017 | 18:24

ویب ڈیسک

 پنجاب کابینہ نے قائد اعظم سولر پاور پلانٹ کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے اجلاس کی صدارت کی ۔کابینہ نے موٹر وہیکل ترمیمی آرڈنینس کی بھی منظوری دیدی جس کے تحت اب ڈیلرز نمبر پلیٹ جاری کر سکیں گے۔ پنجاب پنشن فنڈ کی سالانہ رپورٹ بھی منظور کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لئیے ریکارڈ فنڈز رکھے ہیں۔ جنوبی پنجاب سے اراکین اسمبلی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا جنوبی پنجاب میں بسنے والے بہن بھائی میرے دل کے بہت قریب ہیں۔آئندہ مالی سال کے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے ریکارڈ فنڈز رکھے ہیں۔جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے وسائل کی کمی نہیں آنے دی۔انھوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے میگا منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔ذاتی طور پر جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی نگرانی کررہا ہوں۔

مزیدخبریں