پاکستان پیپلزپارٹی کی بڑی خبر سامنے آگئی

پاکستان پیپلزپارٹی کےسینئررہنمااورسابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نےآئندہ انتخابات میں کراچی سے الیکشن لڑنے سے معذرت کرلی۔ ذرائع کے مطابق رضا ربانی نے انتخابات میں الیکشن لڑنے کے بجائے سینیٹ کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میاں رضا ربانی کو الیکشن لڑنے کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے پیپلزپارٹی نےاس سے پہلے بھی رضاربانی کو کراچی سے انتخابات میں حصہ لینے کی پیشکش کی تھی۔ دوسری جانب سابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے فیصلے سے پارٹی قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن