ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی، سپار کو پنیٹس نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی ( اسپورٹس رپورٹر ) 23ویں ڈاکٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں سپار کو پنیٹس نے فیورٹ عمر ایسوسی ایٹس کو 5 رنز سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فاتح ٹیم کے جمہ خان کی شاندار بیٹنگ اور کامران افضل کی عمدہ بولنگ میچ کی نمایاں خصوصیت تھی۔ دونوں مشترکہ طور پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ مہمان خصوصی چیرمین سندھ پولیس اسپورٹس بورڈ ڈی آئی جی عاصم قائمخانی تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی شاہ ، نگراں صوبائی وزیر ، ڈاکٹر سید عمران علی شاہ ، اولمپئن وسیم فیروز اور نصرت فہیم بھی موجود تھے۔ سیمی فائنل میں سپار کو پنیٹس نے 9وکٹوں کے نقصان پر 123رنز بنائے۔ جمعہ خان نے 32رنز دانیال راجپوت نے 24، طارق نواز نے 14رنز بنائے۔ آصف علی نے 4 محمد عرفان نے 2 کاشف بھٹی اور محمد اصغر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عمر ایسوسی ایٹس مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور آخری اوورز میں پوری ٹیم 118رنز بناکر پویلین لوٹ گئی ۔ رمیز عزیز نے 22رنز سعد نسیم اور انور علی نے 16,16رنز کا اضافہ کیا۔قومی کرکٹر عمراکمل صرف 5رنز بناسکے۔ کامران افضل نے اپنی ٹیم کی فتح سے ہمکنار کرانے مین اہم کردار ادا کیا اور صرف 13رنز دیکر 3وکٹیں حاصل کیں۔اسفند مہران نے 2 اور حافظ سیدلیس نے بھی 2کھلاڑی آئوٹ کئے۔ مہمان خصوصی ڈی آئی جی عاصم قائمخانی نے کامران افضل اور جمعہ خان کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ پیش کیا۔

ای پیپر دی نیشن