پانی کے بحران سے بچنے کیلئے ڈیمنر بنائے جائیں ‘ نصرت واحد

کراچی ( لیڈی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وومین ونگ سندھ کی صدر نصرت واحد نے کہا ہے کہ مستقبل میں پانی کے بحران سے نمٹنے کیلئے ملک میں ہنگامی بنیادوں پر واٹر ڈیمز بنائیں جائیں چیف جسٹس ثاقب نثار کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق سوموٹو ایکشن قابل ستائش ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دونوں رہنمائوں نے پارٹی امور سمیت بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا نصرت واحد نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے ورلڈ بینک کو کشن گنگا ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے متعدد بار تحفظات کا اظہار کیا گیا مگر اب تک اسکا نوٹس نہیں لیا گیا اور ورلڈ بینک اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنے سے گریزاں ہے۔

ای پیپر دی نیشن