لاہور(نمائندہ سپورٹس) ٹی ٹونٹی ویمنز ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی گرین شرٹس نے 7 وکٹوں پر 72 رنز بنائے۔ ثناءمیر 20، ناہیدہ خان 18 کے سوا کسی کو ڈبل فگر تک رسائی کا موقع نہ ملا۔ بھارت کی ایکتا بشٹ نے 3 شکار کئے۔بھارت نے 3 وکٹوں پر 17 ویں اوور میں ہدف عبور کرلیا، فتح کےساتھ بھارتی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی۔گرین شرٹس کی ایونٹ میں بقا کا انحصار اس بات پر تھا کہ بعد ازاں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان ٹیم بنگلہ دیش کو زیر کرلے۔ایسا ہونے پر بھارت کے ساتھ فائنل کھیلنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوتا لیکن اس کی نوبت ہی نہیں آئی۔ بنگلہ دیش نے ملائیشیا کو 70 رنز سے شکست دیکر پاکستان کو بھی رخصتی کا پروانہ جاری کردیا،131 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم 9 وکٹ پر 60 رنز ہی بناپائی۔بنگلہ دیش ویمنز نے ملائیشیا ویمنز کو 70رنز سے ہرادیا ۔ بنگلہ دیش ویمنز ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 130رنز بنائے ۔ شمیمہ سلطانہ تینتالیس ‘عائشہ رحمان اکتیس ‘فہمہ خاتون چھبیس رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ ڈوروئے سنگھم نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ ملائیشین ویمنز ٹیم 9وکٹوں پر 60رنز بناسکی ۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں ۔ ڈورائے سنگھم نے سب سے زیادہ سترہ رنز بنائے۔ رومانہ احمد نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ شمیمہ سلطانہ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ ایک اور میچ میں تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے سری لنکن ویمنز ٹیم کو چار وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سری لنکن ویمنز ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 104رنز پر آﺅٹ ہو گئی ۔ 8کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکیں ۔ سنجیوانی نے سب سے زیادہ بتیس رنز بنائے ۔ لینگ پیراسرٹ نے پانچ کھلاڑیوںکو آﺅٹ کیا ۔ تھائی لینڈ ویمنز ٹیم نے ہدف 6وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ چیوائی نے تینتالیس ‘بوچاتھم نے انیس رنز بنائے ۔ این ڈی سلوا نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ لینگ پیر اسرٹ کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کی کسی بھی فل ممبر کے خلاف پہلی کامیابی ہے ۔