جرمنی کے 70سالہ دادا فٹبال کے بخار میں مبتلا

لاہور(سپوٹس ڈیسک )روس میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ 2018کے آغاز سے قبل ہی دنیا بھر میں اس کے مداح ایونٹ کے بخار میں مبتلا نظر آتے ہیں۔جرمنی سے تعلق رکھنے والے 70سالہ دادا ابا کا شمار بھی ایسے ہی دیوانوں میں کیا جاسکتا ہے جنہوں نے فٹ بال ورلڈ کپ دیکھنے کیلئے ٹریکٹر پر سفر کا آغاز کردیا ہے۔جرمنی کے قصبے پورز ہیم سے اپنے سفر کا آغاز کرنے والے ہبرٹ ورتھ اپنے قدیم ٹریکٹر پر سوار ہیں اور 30کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کررہے ہیں۔ہبرٹ کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر 10روز میں ماسکو پہنچ کر فٹ بال ورلڈ کپ کے میچز سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...