شرجیل خان کی مقامی ٹورنامنٹ میں شرکت‘ پی سی بی کی تحقیقات شروع

Jun 10, 2018

لاہور(نمائندہ سپورٹس )شرجیل خان کی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کئی سوال چھوڑ گئی‘وہ سپاٹ فکسنگ سکینڈ میں سزایافتہ ہونے کی وجہ سے کسی ٹورنامنٹ میں شرکت نہیںکر سکتے ‘پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔پی ایس ایل 2 کے آغاز میں سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ڈھائی سال کی پابندی عائد کیے جانے کے بعد اوپنر کسی ایسے گراﺅنڈ میں بھی نہیں جا سکتے جہاں پی سی بی سے منسلک کلب کا میچ بھی چل رہا ہو، گزشتہ دنوں شرجیل کے حیدر آباد میں ٹی ٹوئٹی لیگ میں شرکت کی اطلاعات آئیں۔ لیگ کی نوعیت کا جائزہ لینے کیلئے پی سی بی کا لیگل اور اینٹی کرپشن یونٹ تحقیقات کررہا ہے،صورتحال واضح ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

شرجیل نے قانون کی خلاف ورزی کی ‘تحقیقات کے بعد رپورٹ منظر عام پر لائی جائے گی ۔ کرکٹر کے خلاف شواہد کی روشنی میں کارروائی کی جائے گی اور سخت ایکشن لیا جائے گا۔

محبوب کرکٹ گراﺅنڈ، لطیف آباد میں جاری اس ایونٹ میں پی ایس ایل تھری میں سامنے اآنے والے نوجوان سپنر ابتسام شیخ اور انٹرنیشنل کرکٹر فیصل اطہر بھی شرجیل خان کی ٹیم میں شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے تعاون سے اور پی سی بی قوانین کے تحت ہورہی ہے۔دوسری جانب بورڈ کا موقف ہے کہ پابندی کا شکار کوئی کھلاڑی منظور شدہ کسی ایونٹ میں شرکت کا حق نہیں رکھتا۔

مزیدخبریں