سکاٹ لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز‘ سرفراز الیون کی تیاریاں جاری

لاہور (نمائندہ سپورٹس )سکاٹ لینڈ کےخلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کیلئے سرفراز الیون کی تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں ۔ پہلا ٹی ٹونٹی12 جون اوردوسرا13جون کو کھیلا جائےگا‘ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شرو ع ہونگے ۔ کوچز نے گزشتہ روز فزیکل فٹنس اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی۔ایڈن برگ سکاٹ لینڈ میں سرفراز الیون تیاریوں میں مصروف ہے۔ٹی ٹوئنٹی پلیئرز نے جم کر پریکٹس کی۔ ڈراپ کیچز سے کوچز پریشان ہیں اس لئے فیلڈنگ کا لمبا سیشن ہوا۔کیمپ میں فزیکل فٹنس بہتر بنانے پر توجہ مرکوز رکھی جارہی ہے۔ فاسٹ باﺅلرز کو سٹنگ ایکسرسائز کرائی جارہی ہیں۔ کپتان سرفراز احمد ٹرینرز کے ساتھ مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔کھلاڑیوں کے مختلف سیشنز کے دوران ورزشوں کے ساتھ ساتھ فزیکل فٹنس بحال رکھنے کیلئے تربیت دی جارہی ہے ۔ کوچز اور کھلاڑی سکاٹ لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے کیلئے پر اعتماد ہیں ۔

فیلڈنگ کوچ ارکسن دورہ کے بعد گرین شرٹس کے خیرباد کہ جائیں گے ۔ اطلاعات ہیں کہ انہوںنے انڈین پریمیئر لیگ کی فرنچائز کو جوائن کرلیا ہے ۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو ذاتی مصروفیات کا کہ کر ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی ۔ چیئر مین پی سی بی نے انہیں منانے کی کوشش کی تاہم انہوں نے انکار کردیا ۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا حصہ کچھ کھلاڑی ساتھ چھوڑ چکے ہیں جبکہ کچھ شامل ہوچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...