جی سیون ممالک لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کرکے مستقبل محفوظ بنائیں: ملالہ

Jun 10, 2018

ٹورنٹو (صباح نیوز)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کینیڈا میں ہونیوالی جی سیون سمٹ کے حوالے سے اہم پیغام اپنے ٹوئٹراکائونٹ پر شیئر کر دیا ۔ملالہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ12 سال لڑکیوں کی تعلیم پر خرچ کرکے ہم اپنی معیشت کی نمو میں اضافہ، تنازعات میں کمی، عوامی صحت میں ترقی اور ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول جانے سے محروم ا130 ملین لڑکیاں ہیں جن سے ہم اپنے مستقبل کو محروم کررہے ہیں۔پیغام کے اختتام میں ملالہ نے امیدظاہر کی کہ جی سیون ممالک کے تمام سربراہ جراتمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیگر ممالک کی لڑکیوں کی بارہ سالہ تعلیم میں انویسٹ کریں گے۔

مزیدخبریں