لوٹا تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی: مریم اورنگزیب

Jun 10, 2018

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ لوٹا تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی لڑائی پوری قوم نے دیکھ لی ہے،نا اہل اے ٹی ایم نے پیسے لیکر لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں۔پی ٹی آئی کے اصل کارکن ٹکٹیں نہ ملنے پر عمران خان کے گھر کے باہر مظاہرے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میرٹ کے بنیاد پر ٹکٹ دیگی، جس نے بھی ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرائی اس کا نواز شریف اور شہباز شریف خود انٹرویو کررہے ہیں۔

مزیدخبریں