شفاف الیکشن نگران حکومت کا امتحان، کرپشن کے خاتمے کی چابی ووٹر کے پاس ہے: سراج الحق

لاہور ( سپیشل رپورٹر) سراج الحق نے کہاہے کہ صا ف و شفاف الیکشن نگران حکومت کا ایک امتحان ہے ۔ سیاسی جماعتوں نے دوبارہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کو ٹکٹ دے کر ثابت کردیاہے کہ وہ تبدیلی نہیں چاہتیں بلکہ اسٹیٹس کو کی قوتوں کو ہی عوام کی گردن پر مسلط رکھنا چاہتی ہیں ۔ جن کا احتساب ہونا چاہیے تھا ان کو نوازا جارہاہے ۔ کرپشن کے خاتمہ کی چابی اب ووٹر کے پاس ہے ۔ متحدہ مجلس عمل نے کسی کرپٹ آدمی کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں مختلف وفود سے ملاقاتوں میں سراج الحق نے کہاکہ سابقہ حکومت نے سارا گند قالین کے نیچے جمع کردیاہے ۔ مصنوعی اکانومی کے چینلز پر بلند و بانگ دعوے کر کے عوام کو اندھیرے میں رکھا گیا اور معاشی ترقی اور خوشحالی کے اربوں روپے کے اشتہارات دیے گئے لیکن حکمرانوں کے جاتے ہی منصوعی ترقی کے غبارے میں سے ہوانکل گئی اور حکمرانوں نے ڈھٹائی سے کہنا شروع کر دیا کہ ہم نے تو بجلی پوری کر دی تھی اب لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار نگران حکمران ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ نے عوام کا کچومر نکال دیاہے اور بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے رمضان المبارک میں مساجد میں وضو کے لیے پانی دستیاب ہے نہ روزہ داروں کو افطای اور سحری اطمینان سے کرنا نصیب ہوتی ہے۔ ایک ویلفیئر اسلامی ریاست کے بغیر عام پاکستانی کا مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ کئی کئی بار حکومت کرنے والی جماعتوں نے ایک بار پھر وہی امیدوارکھڑے کیے ہیں جو اس ساری صورتحال اور خرابیوں کے ذمہ دار ہیں۔ عوام دوبارہ روایتی سیاستدانوں اور بار بار آزمائے ہوئوں کے چنگل میں پھنسنے کی بجائے متحدہ مجلس عمل کا ساتھ دیں تاکہ ملک سے کرپشن کے ناسور کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جاسکے اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتیں مہیا کی جا سکیں۔ علاوہ ازیں خیبر پی کے کے نگران وزیراعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد نے سینیٹر سراج الحق کو فون کیا ۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...