بادشاہی مسجد میں ستائیسویں شب کی تقریب

Jun 10, 2018

لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہورمیں لیلتہ القدر اجتماع تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد میں ہوگا، حسب سابق امسال بھی ہزاروں افراد شرکت کریں گے، مناجات کی عظیم محفل منعقد ہوگی جس میں عبادات، تلاوت، ذکر واذکار و نوافل و محفل شبینہ کا انعقادہوگا جس میں خطیب مولانا سیدعبد الخبیر آزاد ایک بجے رات اللہ تعالیٰ کے حضوراجتماعی توبہ و استغفار و رجوع الی اللہ اورامت مسلمہ کو درپیش مسائل، وحدت و اتحاد امن و سلامتی، وطن عزیز پاکستان کے استحکام کیلئے خصوصی اجتماعی دعا ء کرائیں گے۔

مزیدخبریں