لاہور (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے پولیس کے 64ویں ریکروٹ کورس پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ریلوے ٹریننگ سکول والٹن اکیڈیمی لاہور میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی چیئرمین ریلویز محمد جاوید انور تھے۔تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ریلویز محمد جاوید انورنے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر اور خوشی ہے کہ میں اس تقریب میں شامل ہوا ہوںمرد کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹیبل تربیت کا ایک کٹھن مرحلہ طے کر کے اس پوائنٹ پر پہنچے ہیں جہاں یہ انشااللہ اپنے فرائض بہتر انداز میں ادا کرنے میں مشغول ہو جائیں گے یقینا آپ لوگوں نے ایک انتہائی مشکل مرحلہ طے کر لیا ہے جس کے لئے آپ سب مبارکباد کے مستحق ہیں قبل ازیں تقریب میں آئی جی ریلویزڈاکٹر مجیب الرحمن خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریلوے پولیس کے 64ویں کورس میں تمام ڈویژنز سے 150پولیس جوان اور 11خواتین پاس آؤٹ ہو رہے ہیں ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالوں کو شیلڈز‘ تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز محمد آفتاب اکبر ،آئی جی ریلویز ڈاکٹر مجیب الرحمن خان ،جنرل منیجر ویلفیئر محمد طاہر ،ڈی جی والٹن سعید خان،ڈی آئی جی شارق جمال ،ڈی آئی جی جواد احمد ڈوگر ،ڈی آئی جی محمد سلیم کے علاوہ ریلوے اور پولیس کے سنیئر افسران نے شرکت کی