لاہور( لیڈی رپورٹر )تحریک انصاف کی مرکزی رہنما شازیہ احمد نواز نے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والے اس کرپٹ شخص نے لوٹ مار کی دولت سے لندن میں محلات تعمیر کیے، منی ٹریل کے حوالے سے پارلیمنٹ، قوم سے خطاب اور سپریم کورٹ میں مسلسل غلط بیانی کی، جب ان کے سارے جھوٹ پکڑے گئے اور انہیں جیل نظر آنا شروع ہو گئی تو انکشافات کا سہارا لینا شروع کر دیا۔ جو شخص عدالت سے مستند جھوٹا قرار پا چکا ہے اس کے کسی بیان اور الزام کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ اپنے ہی ملک کے سلامتی کے حساس اداروں پر تہمتیں لگانا اخلاقی دیوالیہ پن ، وطن دشمنی اور ڈھٹائی کی انتہا ہے۔تحریک انصا ف کی مقبو لیت سے مخا لفین بو کھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیںعام انتخابا ت میںپی ٹی آئی تار یخی فتح حا صل کرے گی۔