شام کے مشرقی علاقے میں داعش کا حملہ پسپا‘ 30 فوجی‘ 21 دہشت گرد ہلاک

بیروت (اے ای پی+آن لائن) شام کے مشرقی علاقے البو کمال میں داعش کا بڑا حملہ پسپا کر دیا گیا۔ شدید لڑائی میں 30شامی اور 21 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ علاقے میں داعش نے 10 خودکش حملے کئے اور ابوکمال اور نواحی علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں غیر شامی جنگجو بھی شامل ہیں۔ مبصر گروپ کے سربراہ رمی عبد الرحمٰن نے دہشتگرد تنظیم داعش کے حالیہ حملے کو سال کا پہلا بڑا حملہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘داعش نے نومبر 2017 میں مذکورہ علاقے کو گنوا دیا تھا تاہم اس کے بعد سے مذکورہ حملہ البوکمال پر سب سے بڑا حملہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...