بیجنگ (اے این این)روسی صدر پیوٹن نے چینی صدر کے ساتھ 300 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ٹرین میں سفر کیا ہے۔روسی صدر نے ٹرین کے سفر کے دوران سبز چائے بھی پی۔ان کا کہنا ہے کہ ٹرین کے سفر میں ہمیشہ رومینٹک ہو جاتا ہوں۔ٹرین کی رفتار 300 کلو میٹر سے زیادہ ہوئی تو چینی صدر نے اشارہ کیا کہ دیکھیں ہم 300 کلو میڑ کی رفتار سے سفر کر رہے ہیں۔اس پر روسی صدر نے ٹرین سسٹم اور شعبے کے بارے میں خصو صی دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس سے قبل چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کو ملک کے اعلی ترین فرسٹ فرینڈ شپ میڈل سے نوازا ہے۔ بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں چین کے صدر نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں کے سامنے یہ میڈل پیوٹن کے گلے میں پہنایا۔ چین کا یہ انتہائی اعلی اعزاز ایسی غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا ہے ، جنہوں نے چین کو جدید بنانے اور عالمی امن کو برقرار رکھنے کی خاطر خدمات سر انجام دی ہوں۔ امریکا کے ساتھ سفارتی اور تجارتی چینلجز کے پیش نظر بیجنگ اپنے پرانے اتحادی ملک روس کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری پیدا کرنے کی کوشش میں ہے ۔