کراچی (نوائے وقت نیوز)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں، انہوں نے شاباش بھی دی۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پیشی کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ واٹر کمشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے۔وسیم اختر نے کہا کہ واٹر کمشن کی ہدایت پر عملدرآمد رپورٹ چیف جسٹس کو دی، نالوں کی صفائی کا مرحلہ 13،14 جون سے شروع ہو جائے گا۔میئر کراچی نے دعویٰ کیا چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش ہیں۔ انہوں نے شاباش بھی دی، پوری امید ہے پہلے سے زیادہ ووٹ ملیں گے۔انہوں نے کہا کے ایم سی کے زیرانتظام چلنے والے اداروں کی رپورٹس بھی چیف جسٹس کو پیش کیں۔
چیف جسٹس ہمارے کام سے خوش شاباش بھی دی: وسیم اختر
Jun 10, 2018